پشاور+لاہور(آئی پی ایس)محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو بارشوں کی نوید سنا دی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا،پنجاب ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ہےجنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔
چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، تورغر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام میں تیز آندھی اور بارش متوقع ہے۔بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد اور پشاور میں بھی تیز آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ۔بارشوں اور تیز ہواوں کا سلسلہ 22 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔تیز آندھی اور بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اور الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی گئیں ہیں۔
پی ڈی ایم کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،موسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔