
ڈائر یکٹر جنرل حج ابرار مرزا نے کہا کہ پاکستانی حجاج کرام کی مکہ مکرمہ میں آج آمدکا سلسلہ شروع ہوگیا اس سلسلے میں 1356حجاج کرام مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچ رہے ہیں۔ جو آج شام تک تک عمرہ کی سعادت مکمل کرلیں گئیں۔ پاکستانی حجاج کرام کو ہر ممکن طریقے سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ڈی جی حج ابرار مرزا، ڈائر یکٹر معاونین ڈاکٹر اختر عباس اور ڈائر یکٹر ساجد اسدی نے مکہ مکرمہ میں حجاج کا استقبال کیا۔وائس اوور ابرار مرزا ڈائر یکٹر جنرل حج نے کہا کہ پاکستانی حجاج کرام کو مکہ مکرمہ میں بہترین سہولیات فراہم کی جاری ہیں مکہ مکرمہ میں ہوٹلز اور بلڈنگس میں حجاج کی انڈکشن اور استقبالیہ کو نہایت پیشہ ورانہ انداز سے کیا گیا ہے پاکستانی حج مشن معاونین حجاج کرام کی معاونت بہترین انداز سے کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ حجاج کرام کو جرول تاثیر میں حرم کے نزدیک اورالحادیہ ٹاور العزیزیہ میں ٹھہرایا جارہا ہے۔ ساٹ ڈاکٹر اختر عباس ڈائر یکٹر معاونین حجاج کرام کے لیے بہترین رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے کے انتظامات مکمل ہیں معاونین کے لیے حجاج کی خدمت اور راہنمائی اولین ترین فریضہ ہے اور ہم دن رات کام کرکے حجاج کرام کی خدمت کریں گئے۔ ساٹ ساجد اسدی ڈائر یکٹر مکہ نے کہا کہ حجاج کرام اللہ کے مہمانوں کے لیے بہترین سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اس سلسلے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ بہترین بہترین کرنے کی کوشش کی گئی ہے