
اسلام آباد :سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی تنظیم کی کارکردگی ملک کی تمام تنظیموں سے بہترین رہی ہے، پی ٹی آئی اسلام آباد ممبر سازی مہم کو مزید تیز کرے، پورے ملک نے امپورٹڈ حکومت کے ہتھکنڈوں کو مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شام تحریک انصاف اسلام آباد کے تینوں حلقوں اور مختلف ونگز کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریجنل صدر اسلام آباد علی نواز اعوان، سابق اراکین قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، فیض اللہ کموکا، سینئر وکیل رہنما ڈاکٹر بابر اعوان، سینٹر سیمی ایزدی، سینیٹر فوزیہ ارشد اور مقامی رہنماں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد نے 2 ماہ میں 54 عوامی تقریبات منعقد کیں جو اس تنظیم کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو لوگ اس وقت تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں وہ پارٹی اور پارٹی کے نظریے کے ساتھ مخلص ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی اور چیئرمین عمران خان کے نظریے سے پیار کرنے والے لوگوں کے تناسب کو دیکھتے ہوئے ممبر سازی مہم کو مزید تیز تر کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے پی ٹی آئی اسلام آباد کو جمعہ تک ممبر سازی مہم کے حوالے سے اہداف بھی دیے اسد عمر نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف دو تہائی سے زیادہ اکثریت سے کامیاب ہوگی کیونکہ پورا پاکستان مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اور عمران خان کے دور کو یاد کر رہا ہے تقریب میں تینوں حلقوں، ویمن ونگ اور یوتھ ونگ کے نومنتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا گیا اس موقع پر عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی اعلان کیا