اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فواد چوہدری نے حکومت کو آمدن بڑھانے کا فارمولہ بتا دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی اسپیکر کو نہیں بلا سکتی تو ایسی صورت میں پھر اس ہال میں اسمبلی اجلاسوں کے بجائے شادیوں کے فنکشن کروا لیں۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لکھا کہ پارلیمانی نظام میں کیا یہ بحث بھی ہو سکتی ہے کہ کوئی انتظامی افسر اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا؟جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ اگر پنجاب اسمبلی اسپیکر اور IG کو نہیں بلا سکتی تو ایسی پھر اس ہال میں اسمبلی اجلاسوں کے بجائے شادیوں کے فنکشن کروا لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کے جو معاشی حالات ہیں کم ازکم صوبائی حکومت کو کچھ آمدن ہو جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker