کراچی(آئی پی ایس)لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی والوں کو بجلی کا نیا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کےالیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی آج سماعت کرے گا۔
نیپرا کی منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 10 ارب 93 کروڑ روپے کا بوجھ منتقل ہوسکتا ہے۔
آج کے الیکٹرک کی سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی سماعت بھی ہوگی،کے الیکٹرک نے جنوری سے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 4روپے 52پیسے اضافہ مانگا ہے۔