تجارت

پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں ایک بار پھربڑھنے کا امکان

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر خزانہ پھر قیامت ڈھانے والے ہیں۔اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقا کا ہے۔

یہ انکشاف سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے۔

غریب بد حال اور دل برداشتہ ہو گیا ہے، اسمبلیاں کھیل تماشا بن گئی ہیں۔اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقا کا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ عنقریب ایک مرتبہ پھر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔اسٹاک ایکسچینج 7 ارب ڈالر، فارن ترسیلات اور فارن ریزرو نیچے آ گئی ہیں۔ قبر کا ریٹ بھی 7 سے 15 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف کے تمام کیسز کا ریکارڈ محکموں سے غائب کر دیا گیا ہے۔آصف زرداری ق لیگ کے 2 وزرا کو ساتھ رکھنے کے لیے چودھری شجاعت کے پاس جاتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker