اہم خبریںبلوچستان

ایم سی آئی کا بڑی عید کے موقع پر اسلام آباد میں 4مویشی منڈیا لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)میٹرو پولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی ) کا بڑی عید کے موقع پر اسلام آباد میں 4مویشی منڈیا لگانے کا فیصلہ،منڈیاں گولڑہ موڑ،ترنول،لہتراڑ روڈ اور بہارہ کہو میں لگائی جائیں گی،ایم سی آئی کا منڈیوں کی نیلامی کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی )نے وفاقی دار الحکوت اسلام آباد میں 4چھوٹی مویشی منڈیوں کے ٹھیکوں کیلئے کھلی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کر دیا،نیلامی 24جون بروز جمعہ ایم سی آئی فائر ہیڈ کواٹر جی سیون میں ہو گی،عید سے قبل 4چھوٹی مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پہلی منڈی آئی 15گولڑہ موڑ کے دونوں اطراف لگائی جائے گی،دوسری منڈی بہارہ کہو ،تیسری سلطانہ فائونڈیشن لہتڑار روڈ جبکہ چوٹھی منڈی ترنول کے قریب لگائی جائے گی،ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن شکیل ارشد کی طرف سے جاری مراسلے کے مطابق بولی میں کامیاب ہونے والے بڈرز بڑے جانور ،اونٹ ،بھینس یا گائے وغیرہ پر 5سو روپے فی عدد اور چوٹھے جانور بھیڑ بکری کی خریداری پر 250فی عدد فیس وصول کر سکیں گے،جبکہ 10ویلر ٹرک کی فیس 400روپیہ،اور انلوڈنگ فیس 200روپیہ،6ویلر ٹرک کی لوڈنگ فیس 280اور ان لوڈنگ 240منی ٹرک کی لوڈنگ 200اور ان لوڈنگ 100روپیہ مقر ر کی گئی ہے،پک اپ ،سوزرکی وغیرہ کی لوڈنگ فیس 100جبکہ ان ولڈنگ 40سے 60مقرر کی گئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی صورت میں ٹھیکہ ختم کر کے رقم ضبط کر لی جائے گی،جبکہ منڈی میں پانی ،بجلی ،اور سیکیورٹی کی ذمہ داری بڈر کی ذمہ داری ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker