
پشاور(آئی پی ایس) بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم، منتخب بلدیاتی نماندے سراپا احتجاج بن گئے، شدید غم و غصے کا شکارپشاور، صوبہ بھر کے منتخب تحصیل چیرمینز اور میئرز ک کا بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کے خلاف ہنگامی اجلاس، اجلاس میں دیگر جماعتوں اور پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل چیئر مین بھی شریک، ، تحصیل چیئرمین ورمیئرزکے اہم اجلاس کی صدارت میئر پشاور حاجی زبیر علی کررہے ہیں، مردان، کوہاٹ، کرم، مہمند ، باجوڑ سمیت صوبہ بھر کے منتخب بلدیاتی نماندوں کی شرکت ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر پشاور نے کہا کہ ، ہم آین و قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں، ٹکراو کی سیاست نہیں کرتے خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں ، بلدیاتی ایکٹ میں انتخابات کے بعد ترامیم 100 فیصد بدنیتی پر مبنی عمل ہے، بلدیاتی ایکٹ میں صوبای حکومت کی ترامیم توہین عدالت بھی ہیں اور صوبے کی عوام کے حقوق پر ڈاکہ بھی ہے، وزیراعلی کا تعلق پختون معاشرے سے ہے جہاں جرگہ اور مزاکرات روایات ہیں لیکن نہ جانے وہ کیوں ان روایات کے مخالف کام کررہے ہیں، ، بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کرکے تمام تر اختیارات بیوروکریسی کو دے دیے گئے ہیں، اگر یہی کرنا تھا تو الیکشن سے پہلے کرتے، ، ہم نے آج فیصلہ کرنا ہے کہ بدنیتی پر مبنی ان ترامیم کے خلاف احتجاج اور عدالت سمیت کون سا راستہ اختیار کیا جائے، صوبے کی سطح پر فوری طور 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے، بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کسی طور قابل قبول نہیں۔