اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان :دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ،ایک اہلکار شہید

 

راولپنڈی(آئی ایس پی آر) سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان دتی خیل میں دہشت گردوں سے مقابلے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا۔

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانےکو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔فائرنگ کے تبادلے میں25سالہ سپاہی شاہ زیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوا، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جا ری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker