
ممبر ڈسٹرکٹ زکو کمیٹی اور پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے سینئر رہنما جلال بچلانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے زکو بائیو میٹرک کے شفاف طریقے سے تقسیم کرنے کا نظام وضع کر لیا تھا مگر امپورٹڈ حکومت نے دوبارہ پرانا نظام بحال کر کے زکو کی تقسیم کی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زکو ایک مقدس فریضہ ہے جس کی ادائیگی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ وہ مستحقین تک پہنچے یہی وجہ ہے کہ ہم نے سابق رکن قومی اسمبلی و معاونِ خصوصی وزیر اعظم پاکستان علی نواز اعوان کی ہدایت پر اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بائیو میٹرک نظام متعارف کروایا تھا تاکہ زکو کی ادائیگی میں انسانی عمل دخل کم سے کم ہو اور رجسٹرڈ حقدار مستحق افراد تک زکو پہنچ سکے تاہم مکس اچار حکومت نے ہماری تمام کوششوں پر پانی پھیرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پرانے طریقے سے زکو کی تقسیم شروع کردی ہے جس پر ہمیشہ سے سوالیہ نشان اٹھتے رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں زکو کی ادائیگی بائیو میٹرک کے ذریعے کی جائے تاکہ اس قیامت خیز مہنگائی کے دور میں مستحق افراد تک زکو پہنچ سکے