اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی بجٹ میں چھوٹے تاجروں پر بڑا ٹیکس لگا دیا گیا۔30 ہزار روپے ماہانہ بجلی کا بل آنے پر دکاندار کو3 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس دینا ہوگا۔
30 سے 50 ہزار روپے ماہانہ بجلی کا بل آیا تو دکاندار پانچ ہزار روپے ٹیکس دے گا۔50 ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ بل پر 10 ہزار روپے ٹیکس لگے گا۔ مہنگی گھڑیاں اور بڑی کاریں بیچنے والوں پر 50ہزار روپے ماہانہ ٹیکس کی تجویز ہے۔وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ فکسڈ ٹیکس دینے والوں کو ایف بی آر تنگ نہیں کرے گا۔ ایف بی آر کو سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے والے دکانداروں کی بجلی اور گیس کے کنکشن کٹوانے کا اختیار دے دیا گیا۔