خیبر پختونخواہ

وفاقی بجٹ میں قبائلی اضلاع کے لئے بدنیتی ظاہر کی گئی،تیمور سلیم جھگڑا

 

پشاور(آئی پی ایس) وزیرخزانہ خیبرپختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں قبائلی اضلاع کے لئے بدنیتی ظاہر کی گئی،پہلا سال ہے ضم اضلاع کےلئے بجٹ کم کردیا گیا، گزشتہ سال 131 روپے مختص کئے گئے تھے اس سال 110 ارب رکھے گئے ،

 

 

صوبائی وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ موجود حکومت نے بجٹ کم کرکے قبائلی اضلاع کے ساتھ زیادتی کی ہے،خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ قبائلی اضلاع کا بجٹ زیر بحث نہیں لایا گیا، قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد این ایف سی کا فنڈ ملنا چاہیے، قبائلی اضلاع فنڈز کے ایشو پر مفتاح اسماعیل کے بات کی، تیمور سلیم جھگڑا نے کہاکہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ بجٹ تقریر میں قبائلی اضلاع بجٹ پر بات کرونگا، وفاقی کابینہ میں قبائلی اضلاع کا بجٹ زیر بحث آیا، جے یو آئی اور محسن داوڑ نے مخالفت کی،

 

خیبرپختونخوا نے اپنے وسائل سے قبائلی اضلاع کو 10 ارب دئیے، تیمور سلیم جھگڑا نے کہاکہ اے این پی، جے یو آئی، پیپلز پارٹی سمیت کسی پارٹی نے قبائلی اضلاع کے بجٹ کےلئے بات نہیں کی، امپورٹڈ حکومت نے بجٹ فگرز کتاب میں ڈالے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے وقت لیا تو انہوں نے یقین دلایا کہ 60 ارب کو 80 یا 74 ارب رکھیں گے، ان سے کہا کہ ہمیں تحریری طور پر چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے وفاقی بجٹ 40 ارب سے 130 ارب کیا تھا،خیبر پختونخوا نے ضم شدہ اضلاع کی ذمہ داری لے رکھی ہے،امپورٹڈ حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں میں ایک نے بھی قبائلی اضلاع کے حق کے لیے نہیں بولا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker