اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی رہنمائوں کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

لاہور(آئی پی ایس) لاہور کی سیشن کورٹ نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کرنے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج صائمہ قریشی نے پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی،

 

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع کردی۔دوران سماعت درخواست گزار نے کہا کہ پولیس نے لانگ مارچ کے دوران بدترین تشدد کیا، استدعا ہے پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا اس لئے عدالت ضمانت منظور کرے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں پر لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر تشدد کے الزامات پرمقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker