
پشاور(آئی پی ایس)کراچی سے پشاور جانے والی نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ،دوران پرواز موسم اچانک خراب ہو گیا تھا جس کے باعث طیارے کو پرواز میں دشواری پیش آئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی نجی ایئر لائن کے طیارے کی لینڈنگ کے دوران اچانک موسم خراب ہو گیا ،کپتان نے طیارے کو بحفاظت پشاور ایئر پورٹ پر اتار لیا ۔