پاکستانخیبر پختونخواہ

پشاور ہائیکورٹ :حلیم عادل شیخ کی راہداری ضمانت منظور

 

پشاور(آئی پی ایس)قائدحزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی راہداری ضمانت منظور کرلی گئی ۔پشاورہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ راہداری ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت جسٹس روح الامین نے کی۔

 

سماعت کے دوران عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی پندرہ دنوں کیلئے راہداری ضمانت منظور کرلی۔ حلیم عادل شیخ نے دو مقدمات میں راہداری ضمانت کے لئے درخواست دائر کیا تھا۔ اس سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلی کے پی محمود خان سابق گورنر شاہ فرمان اور صوبائی وزیر شہرام ترکئی نے بھی ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker