اسلام آباد(آئی پی ایس)سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسدعمر نےانکشاف کیا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کی قیمت قوم پر مسلسل بھاری پڑنے لگی ،زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا رجحان تیز ترین رفتار سے جاری ہے ،
اسدعمر نے تفصیلات سماجی میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے رکھ دیں ۔اسد عمر نے کہا کہ مرکزی بنک کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 50 کروڑ ڈالرز کی خطرناک ترین کمی آئی ہے، نجی ڈیپازٹس بھی 100 ملین ڈالرز گرے ہیں، تحریک عدمِ اعتماد سے لیکر اب تک ذخائر میں سے ساڑھے سات ارب ڈالرز ہوا ہوچکے ہیں،
روپے کے اوندھے منہ گرنے کا بنیادی سبب یہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سازش کے نتیجے میں حکومت کی تبدیلی کا خمیازہ دراصل عوام بھگت رہے ہیں، حکومت کی تبدیلی کو عوام سے نکلوائی جانے والی قیمت مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔