پاکستانخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹراب کون کون استعمال کرسکے گا ؟قانون میں نئی شق شامل

 

پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا حکومت نے وزرا کی تنخواہوں اور مراعات کے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ،

 

ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز پر سفر کی نئی شق بھی شامل کرلی گئی ۔ذرائع کے مطابق کے پی حکومت کا وزراء کی تنخواہوں اور مراعات کے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے اس میں ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز پر سفر کی نئی شق شامل کی گئی ہے۔

 

مجوزہ ترمیم کے مطابق نئی ترمیمی شق7بی (1)کے مطابق وزیر اعلیٰ سرکاری اخراجات پر سرکاری کام کیلئے ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز کا استعمال کرسکیں گے۔ ترمیمی شق 7 کی ذیلی شق(2) کے مطابق وزیر اعلیٰ سرکاری اخراجات پر اوپن مارکیٹ، پاکستان ائیر فورس یا وفاقی حکومت سے سرکاری مقاصد کیلئے ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز حاصل کرنے کے مجاز ہونگے۔

 

ترمیمی شق 7 کی شق(3)کے مطابق کوئی بھی وزیر اور سرکاری افسر وزیراعلی کی اجازت سے سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز میں سفر کرسکے گا۔ ترمیمی مسودہ آج 10جون کے خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker