پاکستانتجارت

بجلی مہنگی،نیپرا نے فیصلہ سنا دیا

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 6 روپے 40 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2021 کی سہ ماہی کے تحت 6 روپے 49 پیسے اور اپریل سے جون 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 33 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

جولائی سے ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 95 پیسے سستی کی گئی جب کہ جنوری سے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 47 پیسے سستی کی گئی ہے۔

صارفین پر نیپرا کے فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker