اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مریم نوازایک سیاسی جماعت کی حمایت کرنے پر ریٹائرڈ فوجی افسران پر برس پڑیں

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ریٹائرڈ فوجی افسران کو سیاست کا شوق ہے تو اپنے تمغے اور رینک ادارے کو واپس دیں اس کے بعد جا کر کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کریں یااس میں شمولیت اختیار کرلیں ۔

اسلام آباد میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ایک ریٹائرڈ فوجی افسر سے سوال پوچھا گیا جس پر وہ جواب دیے بغیر بھاگ گئے ، وہ مناظر دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی ، یہ نہایت افسوسناک بات ہے کہ جس ادارے نے انہیں عزت دی ، یہ جگہ اور مقام دیا وہ اسی ادارے کو عمران خان کے کہنے پر برا بھلا کرکہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ انہیں اتنا شوق ہے سیاست کا تو اپنے تمغے اور ٹائٹل جو یہ نام کے ساتھ ریٹائرڈ عہدے لگاتے ہیں ، وہ ادارے کو واپس دیں پھر اس کے بعد یہ سیاسی جماعت کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں یا اسے جوائن کر لیں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker