
اسلام آباد (آئی پی ایس ) عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث سپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا
آج ہونےوالا اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر چکے ہیں ، ایوان کی کارروائی فوری روکنی چاہئے ۔