اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہو گا

 

اسلام آباد ( آئی پی ایس) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہو گا، ایجنڈا جاری الیکشن ایکٹ 2017 ترمیمی بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیاجائےگا۔

الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہو چکا ہے، صدر نے الیکشن ترمیمی بل پر دستخط کرنے کے بجائے واپس بھیج دیا تھا، مشترکہ اجلاس سے الیکشن ترمیمی بل کی منظوری لی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں قومی احتساب بیورو آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا، نیب ترمیمی بل کی بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ منظوری دے چکے ہیں، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے قیام کا بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، والدین کے تحفظ کا بل پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker