اہم خبریںپاکستان

آئیسکو ر عملے کی نااہلی،جڑواں شہروں میں لوڈ شیڈنگ بے قابو

اسلام آباد(قاضی بلال)آئیسکو ریجن میں خاص طور پر جڑواں شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں دس دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی شدید گرمی میں جینا دو بھر ہو گیا ہے- آئیسکو ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب میں شدید گرمی کے باعث اضافے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے معمول سے زیادہ بجلی بندش کرنا پڑ رہی ہے دوسری جانب لوگوں کا کہنا ہے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں ہے مسلسل دس دس بارہ بارہ گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے – حکومت کی جانب سے کوئی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ادارے بھی اپنی من مانی کر رہے ہیں آئیسکو کی ہیلپ لائن پر بھی کوئی شنوائی نہیں کی جاتی ہے اکثر فون ہی اٹینڈ نہیں جاتا ہے عوامی غضب سے بچنے کیلئے آئیسکو چیف نے کھلی کچہریاں بھی لگانا چھوڑ دی ہیں عوامی حلقوں نے دھمکی دی ہے کہ آئیسکو حکام نے روش نہ بدلی تو ہیڈ آفس کا گھیر آئو کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker