اسلام آباداہم خبریں

مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کو تاجروں نے مسترد کر دیا ،احتجاج کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کی جانب سے رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

اس حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ صدر نے کہا کہ تاجر کسی صورت اپنا کاروبار رات 8 بجے بند نہیں کریں گے، حکومت تاجر برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات، ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کی جائے جو مفت میں استعمال ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا، تاجر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے، حکومت اگر تاجر برادری کو بجلی مہیا نہیں کر سکتی تو جرنیٹیر چلا کر کاروبار کرنے دے۔اجمل بلوچ نے کہا کہ اتنی شدید گرمی میں خریدار کا گھر سے نکلنا ممکن ہی نہیں ہے، خریدار شام سے پہلے گھر سے خریداری کے لیے نہیں نکلتا اور صبح دوکانیں کھولنے کی تجویز بھی نا قابل عمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker