
اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی بحرا ن اور لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آج طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس میں بڑھتی مہنگائی اور بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے پر غور کیا جائے گا
ہنگامی اجلاس کیلئے وزیر اعظم نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دیں ۔
خیال رہے کہ شہباز شریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اب تک پٹرول کی قیمت تقریباً 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے ، بجلی کے یونٹ اور گھی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آچکی ہے ۔