پشاور(آئی پی ایس)معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نےکہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آٹے پر سیاست چمکا رہی ہے ،پٹرول ،ڈیزل اورکھانے کے تیل و گھی سمیت ہر چیزیں مہنگی کردی گئی ہیں اور اب صرف سو ٹرک آٹا بھیج کر ڈرامہ رچایا جارہا ہے ۔
بیرسٹرمحمد علی سیف نے وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا فراہمی سے متعلق وڈیو پیغام میں کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے آٹے پر سیاست شروع کر دی ہے، پیٹرول، ڈیزل اور کھانے کے تیل و گھی سمیت ہر چیز مہنگی کی گئی امپورٹڈ حکومت پروپیگنڈہ کی بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔
بیرسٹر سیف نے کہاکہ : خیبرپختونخوا کو پنجاب سے گندم کی فراہمی میں روکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں اور صرف 100 ٹرک آٹا بھیج کر ڈرامہ رچایا جاتا ہے، پنجاب حکومت کی ضرورت سے زیادہ گندم خریداری سے مارکیٹ میں اس کی قلت پیدا ہوئی۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت فوڈ کارڈ پروگرام کے تحت غریب شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گی اور اس پروگرام سے 10 لاکھ غریب خاندان مستفید ہوں گے۔