اہم خبریںپاکستان

دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے،میڈیکل رپورٹ

کراچی:دعا زہرا کی عمر کا اندازہ لگانے کیلئے عدالتی حکم پرطبی ٹیسٹ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق دعا زہرا کی ہڈیوں کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔ دعا زہرا کی عمر کا انداز لگانے کیلئے میڈیکل ٹیسٹ سول اسپتال کراچی میں کیا گیا،چیف ریڈیالوجسٹ سول اسپتال ڈاکٹر صبا جمیل کے مطابق دعا زہرا کی ہڈیوں کی عمر 17 سال کے زیادہ قریب ہے۔ دعا زہر کی عمر کا اندازہ لگانے کیلئے جانچ سول اسپتال کراچی کی وومن میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر لاریب گل نے کی۔اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ 8 جون کو عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker