اہم خبریںپاکستان

طلبا احتجاج کے باعث اسلامی یو نیورسٹی میں تدریسی عمل دوسرے روز بھی معطل

طلبا احتجاج کے باعث بین الاقوامی اسلامی یو نیورسٹی میں تدریسی عمل دوسرے روز بھی معطل رہا،طلبا نے یو نیورسٹی کے تمام گیٹس بند کر کے ٹرانسپورٹ نہ چلنے دی اور یو نیورسٹی آنے والے طلبا و طالبات کیمپس میں داخل نہ ہو سکے ،طلبا نے اعلان کیا مطالبات کے پورے ہو نے تک احتجاج جاری رہے گااور تدریسی عمل بحال نہیں ہو نے دیا جائے گا،طلبا نے مبینہ طور پر یونیورسٹی میں ہونے والی بدعنوانیوں اور کرپشن کی تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے ،جبکہ یو نیورسٹی کے ترجمان ناصر فرید کا کہنا ہے کہ یو نیورسٹی انتظامیہ احتجاجی طلبا سے رابطے میں ہے کوشش ہے کہ مسائلے کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جائے ،امتحانات کے شیڈول کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یو نیورسٹی میں اتوار سے شروع ہو نے ولا احتجاج تاحال جاری ہے طلبا اپنے مطالبات کے پورے ہو نے تک یو نیورسٹی نہ کھولنے دینے پر ڈٹے ہو ئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ نئے ہاسٹل تعمیر کئے جائے اور ایڈمن میں طلبہ کی سہولت کے لئے”ون ونڈو سسٹم” متعارف کیا جائے، طلبا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں طلبہ پر بے جا قدغنیں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،طلبا اگر فیس بک یا ٹوئٹر پر اپنے مسائل کے حوالے سے اظہار خیال کریں تو ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے جبکہ یو نیورسٹی کے صر کسی سے ملاقات تک نہیں کرتے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اظہار رائے پر پابندیاں ختم کی جائے اور طلبہ کے خلاف کئے گئے انتقامی فیصلے واپس لیے جائے۔طلبا نے کہا کہ غیر قانونی اور نا اہل ایس ڈی کو فی الفور معطل کیا جائے اور یونیورسٹی میں ہونے والی بدعنوانیوں اور کرپشن کی تحقیقات کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔ یو نیورسٹی میں قتل ہو نے والے سید طفیل کیس میں سینٹ کمیٹی کی رپورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے رپورٹ بی او جی میں پیش کی جائے اور قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ دوسری جانب یو نیورسٹی کے ترجمان ناصر فرید کا کہنا ہے کہ ان طلبا کو یو نیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یو نیورسٹی سے ہمیشہ کے لیے نکال دیا تھا جس کے بعد ان طلبا نے صدر جامعہ کے پاس اپیل کی صدر جامعہ نے ان کے ساتھ نرمی کا برتائو کرتے ہوئے ان کی سزا میں تخفیف کی اور انہیں دو سمسٹر کے لیے نکالا اب ان طلبا کا مطالبہ ہے کہ ہماری سزا کو مکمل طور پر ختم کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ صدر جامعہ نے انتہائی نرمی کا مظاہرہ کیا ہے اور کہا کہ یہ ہمارے بچے ہیں ان کا مستقبل خراب نہ ہو انہوں نے کہا کہ طلبا کی طرف سے بسوں اور یو نیورسٹی کے گیٹ بند کر نے پر بھی ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے تاہم ابھی یو نیورسٹی ان کے ساتھ نرمی کا برتائو کر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ یو نیورسٹی میں ہو نے والے امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker