
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی نے آج اسلام آباد فلور ملز مالکان کے ساتھ ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ قیمت دس کلو آٹے کے تھیلے کی 490روپیپر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ عوام کی سہولت کے لئے گورنمنٹ سبسڈائزڈ آٹا ہر دکان پر فروخت کے کئے موجود ہونا چاہئیے۔ جس دکان پر سرکاری ریٹ والے آٹے کے تھیلے کی موجودگی نہ پائی گئی اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔سبسڈائزڈآٹے کی سپلائی کے لئے سیل پوائنٹس میں بھی اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور ملز مالکان مل کر اسلام آباد میں آٹے کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے۔ اس سلسلے میں ملز مالکان نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔