اسلام آباد(آئی پی ایس)اہم سیاستدان نے ملک میں معاشی فسادات کا خدشہ ظاہر کردیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تو گویا بچوں کو دیدی گئی ہے جو ہر کھلونے کو کھول کر دیکھنا چاہتے ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ، گیس کی قیمت میں 45 فیصد اور بجلی کی قیمت میں 47 فیصد کا اضافہ کیا گیا مگر ڈالر پھر بھی 200 روپے سے نیچے نہیں آیا ، ملک میں معاشی فسادات کا خطرہ بڑھ رہاہے ۔