
اسلام آباد(آئی پی ایس)’’ سابق چیئرمین نیب دوبارہ کرسی پرآنے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن اب انکی دیہاڑی نہیں لگنے والی‘‘یہ بات مسلم لیگ( نض کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ان کا کہنا تھاکہ اکتوبر 2023 میں الیکشن ہوجائیں گے
ہم نیب کے معاملات میں پیش ہوئے ہیں،جب تک نیب کا خوف رہے گا ملک نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب 8 ماہ دیہاڑی پر نوکری کرکے واپس چلے گئے، وہ کوشش کر رہے ہیں کہ واپس کرسی پر آسکیںلیکن اب ان کی دیہاڑی نہیں لگنے والی، اب چیئرمین نیب کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا ہزاروں ارب کا نقصان ہوا ہے اور ہوتا رہے گا، نیب کا ادارہ ہے کیا اور ملک میں ہوتا کیا رہا ہے۔