اہم خبریںپاکستان

لوڈ شیڈنگ پر معذرت، منگل سے دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے پر لانے کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس ) مسلم لیگ (ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعوی کیا ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اورمنگل سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہو کر محض ساڑھے تین گھنٹے پر آجائے گا۔

اسلام آباد میں دیگر ن لیگی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کی پیداوار بڑھادی ہے جس کے بعد سے 16 جون سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 سے بھی کم رہ جائے گا جبکہ 30 جون سے لوڈ شیڈنگ 2 سے ڈیڑھ گھنٹے کے قریب ہوگی۔شاہد خاقان عباسی نے امید ظاہر کی کہ جولائی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید کمی لاسکیں گے جبکہ ملک میں آج بجلی کی ضرورت 25 ہزار میگاواٹ ہے، ہمیں جو کچھ ملا اسے چیلنج سمجھ کر قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ پر عوام سے معذرت چاہتے ہیں، بجلی کے بحران، کوتاہیوں، کرپشن اور نالائقی کی لمبی داستان ہے، دوبڑے پلانٹس جو سستی بجلی بناتے تھے اور 2019 میں مکمل ہونا تھے آج تک مکمل نہیں ہوسکے، 4 برس میں بجلی کا کوئی نیا پلانٹ نہیں لگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بازار سے مہنگی ایل این جی اور فرنس آئل لے کر بجلی بنار ہے ہیں، ایل این جی کے جہاز جو 30 ملین ڈالر میں آئے تھے آج 120 ملین ڈالر کے لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker