اہم خبریںپاکستان

بیت المال ایک ماہ سے سربراہ سے محروم، امور کی انجام دہی میں مشکلات

اسلام آباد(قاضی بلال )پاکستان بیت المال ایک ماہ سے سربراہ سے محروم، پی ٹی آئی کے ملک ظہیر عباس کھوکھر نے حکومت ختم ہوتے ہی استعفی دیدیا جس کے بعد سے دو ماہ سے ایم ڈی بیت المال کا عہدہ خالی پڑا ہوا ہے ۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کی مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اس عہدے کے حصول کیلئے کوششیں کر رہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے آئندہ ایک ہفتہ میں ایم ڈی بیت المال کی تقرری کر دی جائے گی ۔ بیت المال میں اس وقت صرف مریضوں کے علاج کیلئے فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں پچھلی حکومت نے تمام دیگر فنڈز بند کر دیئے تھے جس میں تعلیم و انفرادی امداد شامل تھی ۔ ذرائع کے مطابق اس وقت بھی ادارے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اس وقت سیکرٹری بیت المال روزمرہ کے کام کر رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker