
پشاور (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ظاہر علی شاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے، اس میں کوئی شک نہیں، لیکن وجہ جاننے کی کوشش نہیں کی گئی، عمران خان کو ایک ایجنٹ کی حیثیت سے اس ملک پر مسلط کیا گیا، جن لوگوں نے عمران خان کو مسلط کیا وہ آج خود پچھتا رہے ہیں۔
پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے عمران خان نے کیے ہیں، آج بجلی کی کئی کارخانے بند ہیں، گیس نہیں ہے، ڈیزل نہیں ہے، یہ ملک ہے تو ہم ہے، ملک نہیں ہوگا تو کیا ہوگا، عمران خان ایٹمی اثاثے عالمی طاقتوں کے حوالے کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست ملک کے خلاف ہے، صوبائی حکومت نے اربوں روپے قرضے لیے ہیں، استعفوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی کے ایم این ایز پیش نہیں ہورہے، پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکار ڈ توڑ دیے ہیں، تمام قرضوں کا حساب لیں گے، ملک دشمن قوتوں کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے، پاکستان کی ہر حالات میں دفاع کریں گے۔