اہم خبریںپاکستان

جماعت اسلامی کابھارتی سفارتخانے کی جانب مارچ کااعلان

راولپنڈی (آئی پی ایس )امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطار ق سلیم نے کہاہے کہ ناموس رسالت ۖ کے تحفظ کے لیے اپنی جان تک قربان کردینا ہرمسلمان کا عزم ہے جماعت اسلامی 22کروڑ عاشقان مصطفےۖکی ترجمانی کے لیے 9جون کوآبپارہ سے انڈین سفارت خانہ اسلام آباد تک تحفظ ناموس رسالت ۖ ملین مارچ کاانعقاد کرکے گی جس کی قیادت امیرجماعت سراج الحق سمیت دیگرمذہبی وسیاسی قائدین کریں گے۔

ہندوستان انتہاپسنددہشتگردتنظیم بی جے پی کے ترجمانوں نوپورشرمااورنوین کمارجندال کی جانب سے نبی اقدس ۖکی شان میں گستاخی کے باوجودشہبازشریف حکومت نے اب تک مذمت کے سواکوئی عملی اقدامات نہیں کئے جبکہ اس کے برعکس دوستی کی پینگیں بڑھاتے ہوئے تجارت کے لیے رابطے کئے جارہے ہیں،انتہاپسنداسلام دشمن ہندوستانی حکومت کے سفیرکی بے دخلی سمیت سفارتی محاذ پرکسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے اسلامک سنٹر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ گستاخان رسول بی جے پی ترجمانوں کے خلاف ممبئی اورمہاراشٹرمیں ایف آئی آردرج ہوئیں لیکن دہشتگرد نریندرمودی انھیں تحفظ فراہم کررہاہے عالم اسلام ہندوستانی پروڈکٹس کا مکمل بائیکاٹ کرے اور عاشقان رسول ۖ 9جون کوآبپار ہ اسلام آباد پہنچ کرعشق رسولۖ کاعملی اظہارکریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker