اہم خبریںپاکستان

انٹی کارلفٹنگ سیل کی کارروائی،بین الاضلاعی سطح پر سرگرم دو خطرناک گینگز گرفتار

پشاور (آئی پی ایس ) انٹی کارلفٹنگ سیل پشاور کی کارروائی ، بین الاضلاعی سطح پر سرگرم دو خطرناک گینگز گرفتار، مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ، ملزمان فرمان اللہ، دلاور، عزیزاللہ اور محمد تاج عرف تاج علی کباڑی کا تعلق ضلع بنوں سے ہے

ملزمان گاڑیاں چوری کرنے سمیت مسروقہ گاڑیوں کا لین دین کرتے ہیں، ملزمان مسروقہ اور چھینی گئی گاڑیوں کے انجن چیسز نمبرات تبدیل کرنے اور جعلی دستاویزات بنوانے کے بھی ماہر ہیں ۔ ملزمان مسروقہ گاڑیاں ورسک روڈ پر واقع ٹھکانے منتقل کرتے تھے ۔ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید کے مطابق ملزمان ڈیلنگ کے لئے گاڑی مالکان سے واٹس ایپ پر رابطہ کرتے تھے

ڈیلنگ نہ ہونے کی صورت میں گاڑیوں کے انجن چیسز نمبرات تبدیل کر دیتے تھے ،مسروقہ گاڑیوں کے نمبرات اور سٹیکرز چینج کر کے دیگر اضلاع خصوصا کوئٹہ منتقل کی جاتی تھیں، ملزمان کی نشاندہی پر ضلع بنوں، کوئٹہ، کرک، راولپنڈی اور پشاور سے دس قیمتی گاڑیاں برآمد، برآمدہ گاڑیوں کی چابیاں اصل مالکان کے حوا لے ، انٹی کار لفٹنگ سیل نے گزشتہ ماہ بھی بین الصوبائی سطح پر سرگرم خطرناک کار لفٹر گروہ کو گرفتار کیا تھا

گزشتہ ماہ ضلع بنوں اور کوٹہ سے چار عدد قیمتی گاڑیاں برآمد کی گئیں تھیں، گزشتہ ماہ گرفتار ملزمان نے مردان ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا تھا، گزشتہ ماہ گرفتار ملزمان مردان پولیس کے زیر تفتیش ہیں جن کو بعد ازاں راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کے حوالہ کیا جائے گا،رواں سال انٹی کار لفٹنگ سیل نے مجموعی طور پر 27 گاڑیاں برآمد کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker