اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شیخ رشید نے انتخابات کی پیش گوئی کردی

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ انتخابات اسی سال ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے، الیکشن کی تاریخ دیے بغیر عمران خان کسی سے بات نہیں کریگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں میں مرضی کی تبدیلیاں کر رہی ہے، انتخابات اسی سال ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بجٹ کے بعد حکومت کے خلاف اگلی حکمت عملی کا اعلان کرینگے کیونکہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ باپ اور بیٹا وفاق اور ایک صوبے پر قابض ہوچکے ہیں، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے ساری محنت ہماری تھی اب انکے دور میں نکلنے جارہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker