
تھانہ شہزاد ٹان پولیس نے پی ٹی آئی کے مقامی کارکنوں کی گرفتاریاں اور مقدمات کا اندراج شروع کردیا ،تھانے میں بند پانچ کارکنوں پر پولیس کا مبینہ تشدد دو زخمی، الگ الگ مقدمات میں پولیس سے مذاحمت ، ملزمان چھڑانے اور خود کشی کی کوشش کے مقدمات درج کر لیے، مقامی عدالت کے حکم پر دو زخمی کارکنوں کا پمز میں طبعی معائنہ ، پولیس نے چار ملزمان کو گزشتہ رات گرفتار کیا ایک لڑکے خرم شہزاد کا والد تھانے گیا تو اسے بھی گرفتار کرلیا پانچوں گرفتار افراد پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کے رشتہ دار بھی ہیں ۔