اہم خبریںپاکستان

فورس استعمال کرنے کی دھمکی،وزیر اعلی کے پی نے متنازعہ بیان کی وضاحت کر دی

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے لانگ مارچ میں صوبے کی فورس استعمال کرنے کے بیان پر وضاحت جاری کردی۔گزشتہ دنوں پشاور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلی خیبرپختونخوا نے دھمکی دی تھی کہ عمران خان لانگ مارچ کی دوبارہ کال دیں گے تو خیبرپختونخواکی فورس استعمال کروں گا، ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔اس بیان پر وفاقی حکومت اور دیگر جماعتوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا تاہم اب خود وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے وضاحت دی ہے۔وضاحتی بیان میں محمود خان کا کہنا تھاکہ میری فورس عوام ہیں جو ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، جب سے انہوں نے فورس کی بات کی ہے اس حکومت کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker