اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے انڈس ہسپتال کا افتتاح کر دیا

 

لاہور (آئی پی ایس)وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں انڈس ہسپتال کا افتتاح کر دیا،

 

جوبلی ٹاؤن میں واقع 600 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انڈس ہسپتال کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث مسرت ہے، آج میرے لیے انتہائی خوشی کا دن ہے کہ ایسے ہسپتال کے افتتاح کا موقع ملا جسے خدا ترس شخص نے بتانیا۔ غریبوں کیلئے ایسے منصوبے شروع کرنیوالے دین و دنیا دونوں کما رہے ہیں، جو لوگ قرآن کی تعلیمات پرعمل پیرا ہیں وہی دین اور دنیا کما رہے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سوات کے علاقے پتنئی میں آگ بجھانے کے لئے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 مل کر تحصیل بابوزئی کے پتنئی مینگورہ علاقے میں آگ بجھا رہے ہیں۔ خشک موسم اور تیز ہوا کے سبب آگ کو مزید پھیلنے سے بچانے کے لئے ہیلی کاپٹرز مانگے گئے تھے۔وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کی ضلعی انتظامیہ اور معاون اداروں کی درخواست فوری منظور کرتے ہوئے آگ بجھانے کی ہدایات جاری کیں، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آگ بجھانے کے لئے فضائی امداد فوری فراہم کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker