اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کی بنی گالہ واپسی ،دفعہ 144نافذ

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق وزیر اعظم عمران خان کی آج خیبر پختون خوا سے اسلام آباد واپسی متوقع ہے۔ جس کے باعث بنی گالہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

اسلام آبا پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق عمران خان کی ٹیم کی طرف سے ان کی واپسی کی کوئی کنفرم اطلاع موصول نہیں ہوئی۔بنی گالہ میں موجود افراد کی لسٹ ابھی تک پولیس کو مہیا نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان پولیس اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔تمام پولیس افسران کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے کے لئے چوکس ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔عمران خان اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کی طرف سے بھی مکمل تعاون کی امید ہے۔

واضح رہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی گزشتہ مہینے ملتان میں جلسہ کرنے کے بعد پشاور روانہ ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنے آزادی مارچ کا آغاز خیبر پختونخوا سے کیا تھا جبکہ مارچ سے اگلے دن وہ دھرنا موخر کرنے کے بعد دوبارہ پشاور روانہ ہو گئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker