
پاکستان ایجوکیشن فانڈیشن کا ہر ممبر اپنے حصے کا دیپ جلا کر جہالت کے اندھیروں کو علم کی روشنی میں بدل سکتا ہے۔ 21ویں صدی کے ڈیجیٹل دور میں کروڑوں بچوں کا آٹ آف سکول ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار فانڈیشن کے سرپرست اعلی ڈاکٹر شوکت علی صدیقی نے راولپنڈی اسلام آباد کی مشاورتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم بانیان مطمئن ہیں کہ آج فانڈیشن نوجوان ، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت قیادت کے حوالے ہے۔اجلاس سے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر شفقت علی جنجوعہ، ڈاکٹر محمد افضل بابر مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور اظہار فاطمہ سنئیر نائب صدر انجمن فیض الاسلام نے بھی خطاب کیا۔اسلام راولپنڈی کی کونسل کے انتخابات میں مقبول حسین ڈار ایک بار پھر بلامقابلہ کنوینئر منتخب ہوئے ۔راولپنڈی اسلام آباد کی مشاورتی کونسل میں اگلے تین سال کے لئے کو کنوینئر ڈاکٹر مقصود احمد ، سیکرٹری حاجی عبدالندیم اور فنانس سیکرٹری محمد ارشد چوہدری منتخب ہوئے۔ کونسل میں عہدیداران کے علاہ محمود حسین رفیع پبلسٹی ، ڈاکٹر عبدالروف بھٹہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ، حافظ محمد ارشد کرن سنٹرز، چوہدری تنویر احمد نازتعلیمی زاویے ، مسز عبیدہ اظہر تعلیمی و سائنسی نمائش ، مس حفصہ صالحہ ینگ ٹیچرز ،مسز میمونہ شفیق ممبرسازی، علی عمران راجپوت سپورٹس و ہم نصابی سرگرمیاں ، پروفیسر امجد اقبال ٹیچرز ٹریننگ ، محمد شاہین بلوچ تقریبات اورمحمد شفیق فری میڈیکل کیمپس کے کوآرڈینیٹرز منتخب ہوئے۔ اجلاس کے اختتام پر چئیرمن پاکستان ایجوکیشن فانڈیشن ڈاکٹر شفقت علی جنجوعہ نے نو منتخب عہدیداران اور کوآرڈینیٹرز سے حلف بھی لیا۔





