اہم خبریںپاکستان

سندھ بلدیاتی انتخابات،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

سندھ میں سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ،پی ٹی آئی سندھ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی آئینی درخواست سماعت کے لیے منظور،اس حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا درخواست سماعت کے منظور کرنے پر مشکور ہیں ،الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف انتخابات منعقد کروا کر توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے، عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے، شفاف بلدیاتی انتخابات ہی سندھ کے بنیادی مسائل کا حل ہیں،،سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اختیارات و زمہ داریوں کے تعین تک انتخابات کا انعقاد غلط ہے،حلقہ بندیوں کے مکمل ہوئے بغیر انتخابات کا اعلان نہیں کیا جاسکتا ،کیماڑی اور ضلع غربی میں تاحال حلقہ بندیاں نامکمل ہیں، نامکمل حلقہ بندیوں کے بعد امیدوار انتخابات میں حصہ کیسے لے سکتا ہے؟ سندھ حکومت آرٹیکل 140 اے کے مطابق ایکٹ میں ترامیم کی پابند ہے، سندھ حکومت کی ایکٹ میں ترامیم اور حلقہ بندیاں مکمل ہونے تک انتخابات کو ملتوی کیا جایے، سپریم کورٹ کے یکم فروری کے جاری فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،ہم انتخابات کو معطل نہیں بلکہ عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد چاہتے ہیں، پی پی بلدیاتی ایکٹ اپنے مفاد کے لیے متعارف کروایا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker