صحت

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں جدید ریکوری پروگرام متعارف

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد میں واقع ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال نےمریضوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے انہینسڈ ریکوری پروگرام کے نام سے ایک جدید طرز علاج کا آغاز کر دیا ہے۔

 

اِس ریکوری پروگرام کا مقصد مریضوں کے ہسپتال میں قیام کی ٹائمنگ کو کم کرنا، سرجری کی ابتدائی تیاری اورانتہائی کم درد کے ساتھ بہترین صحتیابی کے نتائج کو یقینی بنانا اوران مریضوں کے علاج معالجے کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے جو کولوریکٹل اور GI سرجری جیسی کمپلیکس اور باریک سرجریز کے عمل سے گزرتے ہیں۔یہ پروگرام تجربہ کارڈاکٹرز اورمتعدد دوسرے طبی شعبوں کی ماہرٹیم کی نگرانی میں چل رہا ہے

 

جن میں سرجنز، اینستھیزیولوجسٹ، نرسز، فزیو تھراپسٹ اور ڈائیٹشین شامل ہیں اور اس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر رضوان عزیز کر رہے ہیں جو نامور کینسر اور جنرل سرجن ہیں اورحال ہی میں برطانیہ سے واپس آنے کے بعد اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ہسپتال میں کمیونیکیشن کے سربراہ عمران علی غوری نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک اور بین الاقوامی معیار کی سہولت ہے جو ٹیومر بورڈ کے بعد ہسپتال میں متعارف کرائی گئی ہے اور ہسپتال کی انتظامیہ ISO سرٹیفیکیشن کے حصول کے بعد صحت سہولیات کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانےکے لیے پُرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker