اسلام آباد(آئی پی ایس)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس 45 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 44 فیصد جب کہ سوئی نادرن کے لیے گیس کی قیمت میں 45 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
دوسری جانب بجلی کے بعد پنجاب میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا۔
ترجمان سوئی نادرن کے مطابق پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بند ہے، جس کی وجہ سے ملز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی سسٹم میں بروقت شامل نہ کرنے پر گیس کی قلت ہوئی ہے۔
بجلی 7 روپے 91 پیسے مہنگی، اب یونٹ 24 روپے 82 پیسے میں ملے گا
ترجمان اپٹما کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹ استعمال کرنے والی ٹیکسٹائل ملز کی گیس بند کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایل این جی جہاز لنگر انداز ہونے کے بعد گیس کی قلت ختم ہوجائے گی۔