اسلام آباد( نیوز ڈیسک) معروف کشمیری صحافی خالد گردیزی کو نامور کشمیری حریت پسند رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ و پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چئیرپرسن کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔ باغ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے خالد گردیزی گزشتہ تین دہائیوں سے میڈیا انڈسٹری سے منسلک ہیں۔ خالد گردیزی نے تحریک آزادی جموں کشمیر کی سرگرمیوں کو قومی میڈیا میں اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور انسانی حقوق کی پامالیوں بارے میڈیا فورمز پر آواز اٹھاتے آئے ہیں۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق خالد گردیزی کو ترجمان مشعال ملک کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
Related Articles
امریکی پابندیاں بلاجواز ہیں، جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم
منگل, 24 دسمبر, 2024
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024