اہم خبریںپاکستان

صدر مملکت سے محتسب آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد نسیم کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے محتسب آزاد جموں و کشمیر ، چوہدری محمد نسیم ، کی ملاقات،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ محتسب آزاد جموں و کشمیر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں پاکستانی وفاقی محتسبین کی مہارت اور بہترین طرزِ عمل سے استفادہ کرسکتا ہے ، کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسگی سے بچانے کیلئے پاکستان کے وفاقی محتسب کے مینڈیٹ کو آزاد جموں و کشمیر میں نقل کیا جاسکتا ہے خواتین کے وراثتی و ملکیتی حقوق کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ، آزاد جموں و کشمیر کے محتسب ٹیکس حکام کی بدانتظامی ، بینکنگ اور انشورنس فراڈ کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کریں ، عوام کو شکایات آن لائن یا فون کے ذریعے درج کرانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی ٹولز استعمال کرنے کی ترغیب دے کر سہولت دی جاسکتی ہے ، صدر مملکت کا محتسب کے اچھے فیصلوں کو پریس اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلانے کی ضرورت پر زور ،فیصلوں کی تشہیر سے عام لوگوں کو ان کی شکایات کے ازالے اور اپنے حقوق سے آگاہ کرنے میں مدد ملے گی ، متعلقہ اداروں کو اپنے متاثرین کو محتسب کیپاس شکایات کے ازالے کیلئے بھیجنے کی حوصلہ افزائی کی جائے ، محتسب آزاد جموں و کشمیر نے صدر مملکت کو ادارے کی کارکردگی اور درپیش چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا آزاد کشمیر کے محتسب نے ادارے کی کارکردگی میں بہتری کیلئے متعلقہ قوانین میں ترامیم کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker