اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

وزرا اور افسران کا پیٹرول کوٹہ کم کر دیاگیا

کراچی(آئی پی ایس)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزرا اور افسران کا کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا۔

 

ترجمان وزیراعلی سندھ نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی وزرا اور افسران کا پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کوٹہ کم ہونے سے سرکاری خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا بلکہ بوجھ کچھ کم ہو گا۔

 

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ سرکاری خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ سرکاری خزانے پر بوجھ پڑھنے کا مطلب عوام پر بوجھ بڑھانا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30، 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا جبکہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker