اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈپٹی کمشنر عرفان نواز کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کی تھانہ ترنول کی حدود سیکٹر ،B-17 میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائی،مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کی جانب سے سبزی فروٹ شاپ ،چکن اور بیف شاپس اور گروسری سٹورز کی چیک پرتال کی گئی ،ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور صفائی ستھرائی قائم نہ رکھنے والے عناصر کو مبلغ 15000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،گراں فروشی میں ملوثچار (04) دوکاندار حضرات کے خلاف مزید قانونی کاروائی کے لئے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ مصروف عمل ہے۔