اہم خبریںگلگت بلتستان

وزیر اعلی گلگت کا باب العلم برمس اور کنوداس میں قائم مدرسے میں لیب کا افتتاح

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے چیف سیکریٹری محی الدین وانی کے ہمراہ باب العلم برمس اور کنوداس میں قائم مدرسے میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر قائم کمپیوٹر لیب کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ صوبے کے تمام آرفن سنٹرز میں کمپیوٹر لیب قائم کئے جائیں گے۔ کمپیوٹر کی تعلیم کو بنیادی نظام تعلیم کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں ان سنٹرز سے فارغ التحصیل طالب علم معاشرے کے کار آمد شہری ثابت ہوسکیں اور ملک اور علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کنوداس مدرسے میں لائبریری کے قیام کیلئے بھی ہدایات جاری کئے اور ان سنٹرز میں کمپیوٹر لیب کو مزید فعال بنانے کیلئے درکار وسائل فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے باب العلم برمس اور کنوداس مدرسے میں زیر تعلیم طالب علموں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان آرفن سنٹرز میں زیر تعلیم طالب علموں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker