ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی نیشنل پریس کلب کے سامنے بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ اور تاریخی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ، ریجنل صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان کی قیادت میں شام 5 بجے ہونے والے مظاہرے میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے اس بات کا فیصلہ جمعرات کو ریجنل ایڈوائزری کونسل کے علی نواز اعوان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہر روز عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں امپورٹڈ ایجنڈے پر کام کرنے والی امپورٹڈ حکومت کو عوامی مفاد سے کوئی دلچسپی نہیں ان کی دلچسپی یا اپنے کیسز ختم کروانے یا اپنے آقاں کے ایجنڈے پورے کرنے میں ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، علی نواز اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی منڈی میں انھی قیمتوں پر تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخی سبسڈی دی جو امپورٹڈ حکومت نے ختم کرکے عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت دیا ہے اس وقت عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو چکا ہے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں صبح شام کے لحاظ سے اضافہ ہو رہا ہے اور کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی طرح جمعہ کو ہم اسلام آباد میں بھی نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سے تنگ عوام اور تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024